ٹوئٹر بھی فیس بک کے نقشِ قدم پر چل پڑا

01:12 PM, 25 Jan, 2020

 مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کے نقش و قدم پر چلتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے ڈائریکٹ میسج میں ایموجیز ری ایکشن کو شامل کرلیا۔ٹوئٹر کے آفیشل پیج کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ایپ کا یہ نیا فیچر دنیا بھر میں صارفین کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے یا تو آپ اسکرین پر موجود دل اور پلس آئیکن کو ٹیپ کرسکتے ہیں جو موصول ہونے والے ہر پیغام کے دائیں طرف ہوگا یا آپ ایموجی ری ایکشن کے آپشن تک رسائی حاصل کرنے کے لیے میسج پر ڈبل ٹیپ کرکے بھی اسے حاصل کر سکتے ہیں۔

اگر کسی صارف کے پاس ڈائریکٹ میسج میں ایموجی ری ایکشن کا آپشن نہیں آرہا تو وہ ایپ کا اپ ڈیٹڈ ورڑن ڈاو¿ن لوڈ کرکے اس نئے فیچر کو استعمال کر سکیں گے۔ٹوئٹر میں شامل کیے جانے والے اس فیچر میں 7 ایموجی ری ایکشن رکھے گئے ہیں جن میں ہنسنے والا ایموجی، اداس ایموجی، دل، آگ اور انگھوٹے والا ایموجی شامل ہے۔یہ نیا فیچر موبائل ایپ اور ٹوئٹر ویب دونوں ہی پر دستیاب ہے تاہم نئے فیچر سے لطف اندوز ہونے کے لیے صارفین اپنی ایپ کو اپڈیٹ کرلیں۔واضح رہے کہ فیس بک ایپ پر کمنٹس اور میسجز کے لیے ایموجی ری ایکشن کا فیچر موجود ہے۔

مزیدخبریں