لاہور:مسلم لیگ ن کی قیادت نے پارٹی کے سینئر رہنماﺅں کو برطانیہ طلب کرلیا، شریف برادران کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس آئندہ ہفتے برمنگھم میں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق خواجہ آصف، رانا تنویر، سردار ایاز صادق کو برمنگھم پہنچنے کی ہدایت کی گئی، اس کے علاوہ عطا اللہ تارڑ سمیت دیگر سینئر رہنما بھی قیادت کے حکم پر برمنگھم جائیں گے، رانا ثنا اللہ ای سی ایل میں نام ہونے کی وجہ سے برطانیہ نہیں جا سکیں گے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے رہنماں کی جمعرات کو برمنگھم روانگی کا امکان ہے، ن لیگ اجلاس میں نیب آرڈیننس ترمیمی بل سمیت اہم معاملات پر مشاورت ہوگی.
مہنگائی پر حکومت کو پارلیمنٹ کے اندر ٹف ٹائم دینے کی حکمت عملی طے کی جائے گی، خواجہ آصف اپنے اوپر پارٹی رہنماﺅں کی تنقید کا معاملہ قیادت کے سامنے رکھیں گے۔