دنیا مودی کے جمہوری دشمن نظریے کے تسلط کا اعتراف کررہی ہے،عمران خان 

11:39 AM, 25 Jan, 2020


اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا اب بھارت  اور مقبوضہ کشمیر میں مودی کے جمہوری دشمن  اور فاشسٹ نظریے کے تسلط کا اعتراف کررہی ہے،مودی کا رویہ علاقائی امن و استحکام کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

انہوں  نے ٹوئٹر پر معروف جریدے دی  اکانومسٹ کے سرورق کی تصویر کا اشتراک کیا جس میں عدم برداشت والا بھارت کی سرخی سے مضمون لکھا گیا ہے جس کے ذیل میں کہا گیا ہے کہ مودی کیسے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دنیا اب تسلیم کررہی ہے کہ مودی حکومت بھارت اور مقبوضہ جموں کشمیر میں جمہوریت مخالف اور فسطائی نظریے کو مسلط کر رہی ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ مودی کا رویہ علاقائی امن و استحکام کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے، جبکہ ہندوستان میں پہلے ہی مسلمان اور 80 لاکھ کشمیری مودی کی فاشسٹ پالیسیوں کی وجہ سے مظالم کا شکار ہیں۔

مزیدخبریں