پاکستان میں کرونا وائرس کا پہلا مشتبہ کیس، چینی شہری آئسولیشن وارڈ منتقل

10:53 AM, 25 Jan, 2020

ملتان: ملتان میں کرونا وائرس کے شبے میں چینی شہری کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، مریض کے خون کے نمونے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے۔40 سالہ فینگ فین ملتان میں انڈسٹریل اسٹیٹ پروجیکٹ پر کام کر رہا ہے جبکہ چند روز قبل ہی چائنا کے شہر ووہان سے واپس لوٹا ہے جسے کرونا وائرس کے شبے میں نشتر ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اس کے خون کے نمونے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ چین میں کورونا وائرس بے قابو ہوگیا۔ سرکاری کمیشن برائے صحت کے مطابق وائرس سے اب تک1287 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ اس سے مرنے والوں کی تعداد 41 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب فرانس نے بھی اپنے ملک میں کورونا وائرس کی تصدیق کردی ہے، جس سے 3 افراد اب تک بیمار ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ امریکا میں کورونا وائرس اب تک 2 افراد کو اسپتال پہنچا چکا ہے۔

مزیدخبریں