اسلام آباد: پاکستان کی کیش کراپ فیصل گنے کو کہا جاتا ہےجبکہ گنے کے رس کوپاکستان کا قومی مشروب قرار دیا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، حکومت پاکستان نے لوگوں کی جانچ کے لیے قومی مشروب کے بارے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر سوال کیا جس میں لوگوں سے قومی مشروب کے بارے میں جواب مانگا گیا ہے۔ لوگوں کو گنے کا رس ، گاجر کاشربت اور مالٹے کے جوس کا آپشن دیا گیا تھا۔
What is the national juice of Pakistan?
— Govt of Pakistan (@pid_gov) January 24, 2019
پول نتائج کے مطابق ، 7616 لوگوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے جس میں 81 فیصد لوگوں نےگنے کے رس کو قومی مشروب قرار دیا جو کہ درست جواب ہے جبکہ دیگر لوگوں میں 15 فی صد نے مالٹے کے جوس کو اور باقی 4 فیصد نے گاجر کے شربت کو قومی مشروب بتایا جو کہ غلط جواب ہے۔