تیسرا ون ڈے : ڈگ ورتھ لوئس سسٹم کے تحت میچ کا رزلٹ کیسا ہو گا ؟

10:14 PM, 25 Jan, 2019

 سنچورین : پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جا رہے تیسرا ون ڈے میچ بارش کی وجہ سے روک دیا گیا ۔

اگر بارش نہ رکی تو میچ بغیر کسی نتیجے پر ختم ہو جائے گا۔ لیکن اگر مزید 3.1 اوورز کا کھیل ہو گیا تو پھر میچ کا فیصلہ ڈگ ورتھ لوئس سسٹم کے تحت کیا جا سکے گا۔ ڈگ ورتھ لوئس سسٹم کے تحت جنوبی افریقہ کو 3.1 اوورز میں مزید 28 رنز اسکور کرنے ہونگے اور اگر افریقہ اس میں کامیاب ہو گیا تو پاکستان اتنا بڑا اسکور کر کے بھی میچ ہار جائے گا لیکن اگر پاکستان جنوبی افریقہ کو 20 اوورز میں 116 رنز تک نہیں پہنچنے دیتا تو پاکستان میچ جیت جائے ۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے امام الحق ، بابر اعظم ، محمد حفیظ اور عماد وسیم کی شاندار بلے بازی کی بدولت جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 318 رنز کا ہدف دیا تھا۔

مزیدخبریں