دبئی:واٹس ایپ نے واٹس ایپ بزنس کے استعمال کو صارفین کے لیے آسان بناتے ہوئے ڈیسک ٹاپ اور ویب پر کچھ نئے فیچرز متعارف کر وا دیے ہیں۔
ٹیک کرنچ کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ سال فیس بک کی کمپنی واٹس ایپ نے ایک نئی ایپ لانچ کی تھی جو چھوٹے بزنس مین صارفین کے لیے بنائی گئی تھی جس کا نام بھی واٹس ایپ بزنس رکھا گیا تھا۔واٹس ایپ بزنس کو پلے سٹور پر 5 ملین بزنس مینز ڈاؤن کر چکے ہیں۔ اب کمپنی نے نئی ایپ کے ڈیسک ٹاپ اور ویب ورژن کو صارفین کے لیے آسان بنا دیا ہے۔ کمپنی نے ڈیسک ٹاپ اور ویب پر کچھ فیچر اپ ڈیٹ کیے ہیں جو اس سے پہلے صرف موبائل پر موجود تھے۔
نئے فیچرز میں جو ٹولز شامل کئے گئے ہیں ان میں آرگنائز اورفلٹرز چیٹس نمایاں ہیں جس سے کسٹمرز کے سوالوں کے جواب دینے میں آسانی ہو گی۔ کویک رپلائی جس کو اس سے پہلے بزنس رسپونڈ کا نام دیا گیا تھا وہ پری سوالوں کے جواب کے طور پراستعمال ہوتا تھا۔ اس طرح کا فیچر فیس بک کئی سال پہلے متعارف کروا چکی ہے جس کو سیوڈ رپلائی کا نام دیا گیا تھا ۔اس فیچر میں بزنس مین اپنے پیج پر کسٹمر کو آٹو رپلائی کر سکتے تھے۔
واٹس ایپ بزنس صارفین کویک رپلائی کو ٹریگل کر کہ کویک رپلائی کا میسج لکھ سکتے ہیں،اس کے علاوہ بھی کمپنی نے کچھ فیچرز شامل کیے ہیں جیسا کہ آٹو میٹڈ گریٹنگ میسج ، پوسٹ کو شیڈول کرنا ، کیوری وغیر ہ۔