بالی ووڈ سٹار شاہد کپور کی نئی فلم کے سیٹ پر حادثہ ، بال بال بچ گئے

بالی ووڈ سٹار شاہد کپور کی نئی فلم کے سیٹ پر حادثہ ، بال بال بچ گئے
کیپشن: image by facebook

ممبئی :بالی ووڈ سٹار شاہد کپور کی نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر خوفناک حادثۃ پیش آ گیا جس سے ایک فلم ورکر ہلاک ہو گیا جبکہ شاہد کپور بھی بال بال بچ گئے ہیں ۔

تفصٰیلات کےمطابق شاہد کپور ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ’کبیر سنگھ‘ کی عکس بندی کیلئے بھارتی ریاست اترکھنڈ کے پرفضا مقام مُسوری میں ہیں جہاں ان کی فلم کے سیٹ پر جان لیوا حادثہ پیش آیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کی شوٹنگ سے قبل کریو میں شامل جنریٹر آپریٹر رام کمار جنریٹر میں پانی کا لیول چیک کرنے گیا تو گلے میں لپٹا مفلر جنریٹر کے پنکھے میں پھنس گیا۔

مفلر پنکھے میں پھنسنے کے باعث رام کمار کو سر پر کافی گہری چوٹیں آئیں جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے،رام کمار کا تعلق بھارتی ریاست اترپردیش سے تھا، فلم کی پروڈکشن کمپنی نے کریو ممبر کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ فلم ’کبیر سنگھ‘ میں شاہد کپور کے مدمقابل کیا را ایڈوانی مرکزی کردار میں ہیں جب کہ فلم کے ہدایت کار سندیپ ریڈی ہیں اور یہ فلم رواں سال جون میں ریلیز کی جائے گی۔