امام الحق ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 1000 رنز بنانے والے دوسرے کرکٹر بن گئے

08:47 PM, 25 Jan, 2019

ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 1000 رنز بنانے والے دوسرے بلے باز بن گئے ۔

تفصیلات کے مطابق سنچورین میں کھیلے جا رہے تیسرا ون ڈے میچ پاکستانی اوپنر کا 19 ویں میچ تھا جس میں وہ تیز ترین 1000 رنز بنانے والے دوسرے کرکٹر بن گئے۔اسی میچ میں انہوں نے اپنے کیریئر کی 5 ویں سنچری بھی اسکور کی ۔ تیز ترین 1000 رنز بنانے کا ریکارڈ بھی پاکستانی بلے باز فخر زمان کے پاس جنہوں نے یہ کارنامہ 18 ویں اننگز میں سرانجام دیا ۔

اس کے علاوہ بابر اعظم، ویون رچرڈز، کیون پیٹرسن، کوئنٹن ڈی کوک اور جوناتھن ٹروٹ 21 اننگز میں ایک ہزار رنز مکمل کر کے تیسرے نمبر پر ہیں۔
 

مزیدخبریں