ٹرمپ کو بڑا جھٹکا ، انتخابی مہم چلانے والےراجر سٹون کو ایف بی آئی نے گرفتار کر لیا

08:09 PM, 25 Jan, 2019

نیویارک :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم چلانے والے راجر سٹون کو ایف بی آئی اے نے حراست میں لے لیا ہے ، ممکنہ طو رپر ان سے روسی مداخلت کے حوالے سے تحقیق کی جائے گی ۔

تفصیلات کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم چلانے والے راجرسٹون کو ایف بی آئی نے گرفتار کر لیا ہے ، ممکنہ طور پر ان سے انتخابات میں روس کی مداخلت کے حوالے سے تفتیش کی جائے گی ۔

سپیشل کونسل رابرٹ ملر نے راجر اسٹون پر غلط بیانی اور جھوٹی گواہی سمیت سات الزامات کے تحت فرد جرم عائد کی تھی جس کے بعد فلوریڈا سے ان کو حراست میں لیا گیا۔

چارج شیٹ کے مطابق راجر اسٹون وکی لیکس سے ڈیموکریٹس کی ہیک شدہ ای میلزتک رسائی چاہتے تھے تاکہ ٹرمپ کی مخالف امیدوار ہیلری کلنٹن کی سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچایا جا سکے۔

مزیدخبریں