انسٹاگرام فیڈ رینکنگ میں  کوئی تبدیلی نہیں کی گئی

06:04 PM, 25 Jan, 2019

کراچی:انسٹاگرام نے پوسٹ فیڈ رینکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں کی، صارفین کی پوسٹ کو ہائیڈ نہیں کیا جا رہا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق،سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہوئی ہےجس میں دعویٰ کیا ہے کہ انسٹاگرام صارفین کے فالورز کا صرف 7 فیصد لوگوں تک پرموٹ کرے گی۔یہ پوسٹ سوشل میڈیا ویب سائٹس پن ٹرسٹ اور فیس بُک پر گردش کر رہی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انسٹاگرام نے پوسٹ ریچ پر پابندیاں لگا دیں ہیں۔

اس خبر کی تردیدا نسٹاگرام نے اپنی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر کیا ہے۔

انسٹاگرام  نے کہا ہے کہ صارفین کو ان کی پوسٹ پر انٹرایکشن کے حساب سے ریچ دی جاتی ہے، صارفین کی کی تمام پوسٹیں کو مکمل فیڈ دی جاتی ہے جن لوگوں نے ان کو فالو کیا ہوتا ہےوہ سکرول کر کہ تمام پوسٹیں شروع سے آخر تک دیکھ سکتے ہیں۔فیڈ رینکنگ میں  کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ 

مزیدخبریں