امریکہ وینزویلا میں فوجی جارحیت سے باز رہے :روس

05:57 PM, 25 Jan, 2019

ماسکو :روس نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ وینزویلا میں کسی بھی فوجی جارحیت سے باز رہے اور نہ سیاسی نظام سے چھیڑ چھاڑ کی جائے ۔

تفصیلات کے مطابق روس نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وینزویلا میں فوجی جارحیت اور سیاسی نظام سے چھیڑ چھاڑ سے باز رہے ورنہ سنگین نتائج برآمد ہوں گے ۔

کریملن کے ترجمان نے بتایا کہ مودورو ریاست کے واحد لیڈر ہیں ، ان کے احکامات کی روشنی میں ریاست آگے بڑھ رہی ہے۔

امریکہ سمیت دیگر ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو بڑھانے اور بات چیت کے عمل کے حوالے سے صدر وینزویلا جوبھی فیصلہ کریں گے اس پر عمل کیا جائے گا۔

مزیدخبریں