اسلام آباد: وزیرمملکت برائے ریونیوحماد اظہر نے کہا کہ جومنی ٹریل نہیں دے گا ان پرایف آئی اے اوراسٹیٹ بینک کے قانون کیمطابق کارروائی ہو گی۔
ایک تقریب سے وزیرمملکت برائے ریونیوحماد اظہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگلے ہفتے ایک میڈیم ٹرم اکنامک فریم ورک کا اعلان کیا جائے گا، 10 فیصد ٹیکس لیا جاتا تھا جس کوختم کر دیا گیا ہے، گزشتہ ششماہی کے دوران ترسیلات میں 10 گنا اضافہ ہوا۔
حماد اظہر نے کہا کہ ٹیکسز چھوٹ کی مد میں خسارہ جلد قابو کر لیا جائے گا، 6 ارب اسی کروڑکا ٹیکسز چھوٹ کی مد میں ریونیو خسارہ ہو گا، دوست ممالک صرف مالیاتی امداد نہیں کر رہے بلکہ سرمایہ کاری بھی کریں گے، چین سے بھی پاکستان کو مدد ملے گی۔ حکومتی پالیسیوں کے باعث ایکسپورٹ میں بہتری اوردرآمدات میں کمی کی گئی۔
حماد اظہر نے کہا کہ موبائل سمگلنگ اور دیگر اقدامات کے باعث ایف بی آر کا ٹارگٹ بڑھایا، گزشتہ حکومت نے ایف بی آرکا 6ہزارتیرہ کا ٹارگٹ رکھا،شارٹ فال دو سو ساٹھ ارب رہا، سابقہ حکومت نے چھ بجٹ پیش کیے جو کہ پارلیمنٹ کے قوانین کے خلاف ہے، مالیاتی خسارہ میں 23 بلین ڈالر کا خسارہ ریکارڈ کیا گیا،ناکارہ مانیٹری اورمالیاتی پالیسی سے پاکستان کو چلایا جاتا رہا، 1971سے پاکستان کی معیشت میں ڈاؤن فال آ رہا ہے۔