یہ تبدیلی کاخوف ہے کہ سب اکٹھے ہورہے ہیں، شاہ محمود قریشی

04:39 PM, 25 Jan, 2019

عمرکوٹ : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت کسی کی خواہش پرختم نہیں ہو  گی، اگر یہ سب اکٹھے بھی ہوجائیں تو بھی عمران خان تنہا ان کا مقابلہ کریں گے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کاعمرکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عوام نےلٹیروں کو مسترد  کر دیاہے، جتنامرضی اکٹھے ہوجائیں ملک کےمفاد کےخلاف کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں حکومت کاغم ہو گا  ہمیں تو عوام کےمفادات عزیز  ہیں، انصاف کےمتلاشی لوگ تحریک انصاف کی طرف دیکھ رہے ہیں، سندھ میں تبدیلی پتانہیں کب آئے گی، قومی اسمبلی میں تبدیلی آچکی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کہتے ہیں ان کے اکٹھے ہونے سے بڑا خطرہ ہوجائے گا، حکومت اپنی معیاد پوری نہیں کرسکے گی،  سب اکٹھے ہورہے ہیں کہتے ہیں یہ حکومت چلنے نہیں دیں گے، یہ تبدیلی کاخوف ہے کہ سب اکٹھے ہورہے ہیں۔

مزیدخبریں