ماضی کی معروف اداکارہ روحی بانو انتقال کرگئیں

03:01 PM, 25 Jan, 2019

لاہور : ماضی کی معروف اداکارہ روحی بانو انتقال کرگئیں ۔

نیو نیوز کے مطابق ماضی میں اپنی اداکاری کے ذریعے مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والی انتقال کرگئیں ،روحی بانو گزشتہ 10روز سے وینٹی لیٹر پر تھیں۔اداکارہ گردے اور نفسیاتی مسائل کا شکار تھیں ۔

اداکارہ 10 اگست 1951ءکو کراچی میں پیدا ہوئیں۔روحی بانو نے کرن کہانی، زرد گلاب، دروازہ سمیت دیگر بے شمار کلاسک ڈراموں میں یادگار کردار ادا کرکے ناظرین کے دل جیتے۔

انہوں نے چند فلموں میں بھی کام کیا،حکومت پاکستان نے روحی بانو کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا ، 2005ء میں جوان بیٹے کی موت کے بعد روحی بانو اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھی ، زندگی کے آخری سال انہوں نے انتہائی کسمپرسی کی حالت میں گزارے ۔

مزیدخبریں