لاہور:پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا ہے جبکہ پاکستان کے علیم ڈار نجی مصروفیات کے باعث لیگ میں نظر نہیں آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے آغاز میں چند ہفتے ہی باقی رہ گئے ہیں جس کیلئے بھرپور تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور اب ٹورنامنٹ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔
سری لنکا کے سابق کھلاڑی روشن ماہانامہ میچ آفیشلز ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ اس فہرست میں پروفیسر انیس شیخ اور پروفیسر جاوید ملک بھی شامل ہیں علیم ڈار نجی مصروفیات کے باعث پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں نظر نہیں آئیں گے۔
رچرڈ ایلینگورتھ، مائیکل گف، احسن رضا، شوزاب رضا، آصف یعقوب، طارق رشید، رینمور مارٹنز، راشد ریاض اور فیصل خان آفریدی امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیں گے۔