سعودیوں کی اسامیوں پر غیر ملکیوں کی تقرری پر انٹرنیشنل سکولوں کو انتباہ

12:19 PM, 25 Jan, 2019

ریاض : ریاض کے محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر جنرل حمد الوہیبی نے خبردار کیا ہے کہ سعودیوں کے لئے مخصوص اسامیوں پر غیر ملکیوں کی تقرری کرنے والے انٹرنیشنل اور نجی سکولوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

کوئی بھی انٹرنیشنل یا نجی اسکول انچارج یا اسٹوڈنٹس ویلفیئر کے ذمہ دار یا دفتری اسامیوں پر غیر ملکیوں کی تقرری کا مجاز نہیں رہا۔ تمام اسکولوں کے مالکان اور منتظمین کو اس پابندی سے آگاہ کیا جا چکا ہے جو بھی اس کی پابندی نہیں کرے گا اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔

الوہیبی نے تمام انٹرنیشنل اور نجی اسکولوں نیز کمیونٹی اسکولوں اور بین الاقوامی کورس پڑھانے والے اسکولوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ 2جمادی الثانی 1440ھ سے قبل سعودیوں کے لئے مختص تمام اسامیوں کی تفصیلات روزگار کے قومی گیٹ "نطاقات"پر جاری کر دیں۔

مزیدخبریں