نئی دہلی :دہلی وقف بورڈ نے مساجد کے امام صاحبان کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا۔
دہلی وقف بورڈ نے ڈی ڈی یو روڈ پر واقع ماتا سندری کالج میںایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امان اللہ خان نے مساجد کے امام صاحبان کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ اب انکی کی تنخواہ 10ہزار سے بڑھا کر 18ہزار روپے اور موذن کی تنخواہ9ہزار سے بڑھا کر 16ہزار روپے کردی گئی ہے ۔ تنخواہوں میں اضافہ فروری سے ہوگا۔وقف بورڈ کے چیئرمین کے مطابق طویل عرصے سے امام صاحبان تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کررہے تھے۔
واضح رہے کہ بھارتی دارالحکومت دہلی میں وقف بورڈ کی جانب سے تقریباً300 مساجد کے کو تنخواہیں ادا کی جاتی ہیں۔