اداکار شان نے وزیر اعظم عمران خان کو ”آخری سرجن“ قرار دے دیا

09:28 AM, 25 Jan, 2019

لاہور: لالی ووڈ کے معروف اداکار شان شاہد نے وزیر اعظم عمران خان کو ”آخری سرجن “قرار دے دیا، انہوںنے کہا کہ عمران خان وہ آخری سرجن ہیں جو خون میں لت پت ہماری دھرتی ماں کی مدد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکار شان شاہد نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کو تاریخی الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ عمران خان وہ آخری سرجن ہیں جو خون میں لت پت ہماری دھرتی ماں کی مدد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہ ہمارا مستقبل بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ،آپ انکو لیڈر تسلیم کرتے ہوں یا نہ ہوں مگر وہ پاکستان کی آخری امید ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو قائم ہوئے 4 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنی کارکردگی کے قصیدے سناتے ہوئے نہیں تھکتی جبکہ اپوزیشن موجودہ دور حکومت کو بدترین انداز حکومت قرار دیتے ہوئے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہیں۔

مزیدخبریں