طوررخم کسٹمز نے کروڑوں روپے کی غیر ملکی آ ئس منشیات پاکستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

10:48 PM, 25 Jan, 2018

نیوویب ڈیسک

لنڈی کوتل: طوررخم کسٹمز نے کروڑوں روپے کی غیر ملکی آ ئس منشیات پاکستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

کسٹم کلکٹر پشاور کو خفیہ اطلاع ملی کہ کسی بھی وقت طورخم گیٹ پر آئس منشیات کی بھاری مقدار افغانستان سے پاکستان سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی لہٰذا اس کوشش کو ناکام بنانے کیلئے طورخم بارڈر پر تعینات اسسٹنٹ کلکٹر کسٹمز مس صدف علی شاہ کی نگرانی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی تاکہ افغانستان سے آنے والی تمام گاڑیوں کی چیکنگ سخت کردی کہ اس دوران ٹرک نمبر c.1239 کو دوران تلاشی روکا گیا تو گاڑی کے خفیہ خانوں سے چار کلو غیر ملکی آئس برآمد کرکے ملزم شیرحیدر ولد میرباش سکنہ جلال باد کو گرفتار کرکے کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا.مذکورہ غیر ملکی آئس کی قیمت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔

مزیدخبریں