لاہور: ہمارے گھروں بالوں کو لمبا، گھنا اور چمکدار رکھنے کے لیے مختلف تجربات کیے جاتے ہیں حتیٰ کہ کچھ لوگ تو ادویات تک کھانے سے گریز نہیں کرتے جس کے نتیجے میں بعض اوقات انہیں گنج پن جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ہم آپ کو بتاتے ہیں بالوں کو سیاہ، چمکدار اور لمبے کرنے کا آسان طریقہ، سردیوں میں عام طور پر بالوں میں خشکی کی شکایت ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے بالوں کی نشوونما بھی رک جاتی ہے تاہم انہی سردیوں میں ایک سبزی ایسی آتی ہے جو بالوں کے مسائل سے چھٹکارا دینے میں کافی مددگار ثابت ہوتی ہے۔اگر آپ کے سر میں خشکی ہے اور اس کی وجہ سے بال تیزی سے گر رہے ہیں تو گھبرانے کی ضرورت نہیں بلکہ سردیاں آپ کے لیے فائدے مند ہیں کیونکہ سردیوں کے موسم میں گاجر کی پیدوارا بڑھ جاتی ہے جس کا تیل آپ کو بالوں کے مسائل سے نجات دلا سکتا ہے۔
تیل بنانے کا طریقہ: سرسوں کا تیل، خشک گاجر، ثابت خشک ملیٹھی، لیموں، ثابت لال مرچ اور ویجیٹبل آئل لیں۔ ایک برتن میں سرسوں کے تیل کو ڈال کر اس میں تمام اجزا شامل کریں اور پھر اس میں لیموں کے چند قطرے ملائیں، اب اسے چولہے پر 15 منٹ تک ہلکی ا?نچ پر پکائیں (جن لوگوں کے سر میں زخم ہے وہ لوگ لال مرچ استعمال نہ کریں)۔جب تیل پک جائے تو اسے چھان کر ایک علیحدہ بوتل میں رکھ لیں اور ہفتے میں 2 بار اس سے مالش کریں ایسا کرنے سے نہ صرف آپ کے بال تیزی سے لمبے اور گھنے ہوں گے بلکہ ان میں چمک بھی پیدا ہو گی۔