اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس مثالی کام کر رہی ہے، مردان واقعے کی پوری تحقیقات کی جا رہی ہیں، عنقریب یہ گھناؤنا فعل کرنے والے لوگ پکڑے جائیں گے، نواز شریف نے پارلیمنٹ میں جھوٹ بولے ہیں، جس شخص کو عدالت نے نا اہل کیا اس کو پارٹی کا صدر بنانے کیلئے قانون میں تبدیلی کی گئی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ ادارہ بلڈنگ کا نام نہیں، ادارہ اشخاص سے بنتا ہے، ہم نے سسٹم کو برا نہیں کہا، جس شخص کو عدالت نے نا اہل کیا اس کو پارٹی کا صدر بنانے کیلئے قانون میں تبدیلی کی گئی، نواز شریف نے پارلیمنٹ میں جھوٹ بولے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مردان واقعے کی پوری تحقیقات کی جا رہی ہیں، عنقریب یہ گھناؤنا فعل کرنے والے لوگ پکڑے جائیں گے، مشال قتل کیس میں 55کے قریب لوگ گرفتار ہوئے، ڈی آئی خان واقعے میں 8لوگوں کو گرفتار کیا ہے، خیبرپختونخوا پولیس مثالی کام کر رہی ہے۔