اسلام آباد :قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ جو بھی راؤ انوار کی پشت پناہی کر رہے ہیں وہ قوم کے ساتھ ظلم کر رہے ہیں، پہلی بار دیکھا ہے کہ ایک پولیس آفیسر اپنے آپ کو کمیٹی کے آگے پیش نہیں کر رہا، خیبرپختونخوا کی مثالی پولیس عمران خان کی زبان ہے، عمران خان کہتا ہے کہ ڈی آئی خان واقعہ میں 8لوگ پکڑے گئے، وہاں نہ وزیراعلیٰ گیا نہ عمران خان گیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آفتاب خان شیرپاؤ نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی مثالی پولیس عمران خان کی زبان ہے، ڈی آئی خان میں جو واقعہ ہوا ہے، عمران خان کہتا ہے کہ آٹھ لوگ پکڑے گئے ہیں، ایک رہتا ہے،وہاں نہ وزیراعلیٰ گیا ہے نہ ہی عمران خان گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار دیکھا ہے کہ ایک پولیس آفیسر اپنے آپ کو کمیٹی کے آگے پیش نہیں کر رہا جو بھی راؤ انوار کی پشت پناہی کر رہا ہے وہ قوم کے ساتھ ظلم کر رہا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے ،پارلیمنٹ میں جس جماعت کے پاس اکثریت ہو گی اسی کا وزیراعظم ہو گا۔