ایران سے 29 غیر قانونی پاکستانی باشندے پاکستانی حکام کے حوالے

ایران سے 29 غیر قانونی پاکستانی باشندے پاکستانی حکام کے حوالے


چاغی: غیر قانونی طورپر ایران میں داخل ہونے والے 29پاکستانی باشندوں کو پاکستانی حکام کے حوالے کردیاگیاہے ۔


تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایرانی حکام نے غیر قانونی طورپر ایران میں داخل ہونے والے29پاکستانی باشندوں کو گرفتار کرنے کے بعد تفتان انتظامیہ کے حوالے کردیاہے گرفتار افراد ایران کے راستے غیر قانونی طورپر یورپی ممالک جاناچاہتے تھے کہ اس کوشش کے دوران انہیں ایران میں دھیر لیاگیا۔تفتان انتظامیہ کے حوالے کئے جانے والے افراد سے مزید تحقیقات جاری ہے۔