لاہور: پنجاب حکومت نے قصور واقعے کے مرکزی ملزم عمران علی کے بینک اکاونٹس کی تحقیقات کیلئے جامع تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دیدی۔
اس سلسلے میں محکمہ داخلہ کی جانب سے ڈی جی فرانزک لیب اور اسٹیٹ بینک کے اعلیٰ افسران کو نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قصور واقعے کی تحقیق کرنے والی جے آئی ٹی ملزم عمران کے بینک اکاونٹ سے متعلق انکشافات پر مکمل تحقیقات کرے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں اینکر پرسن نے انکشاف کیا تھا کہ عمران کے مختلف بینکوں میں 40 اکاونٹس ہیں اور ان میں سے اکثر غیر ملکی کرنسی اکاو¿نٹس ہیں۔ اس معاملے پر چیف جسٹس پاکستان نے اینکر کو ذاتی طور پر بھی طلب کیا تھا۔