لاہور : پاکستانی کرکٹرز کے بڑھتے ہوئے فٹنس مسائل کے باعث پی سی بی نے کرکٹرز کی لیگزمیں شرکت محدود کرنےکافیصلہ کرلیا۔ نجم سیٹھی کہتےہیں ہرکھلاڑی کےلیے منجمنٹ پلان تیارہوگا۔چیئرمین پی سی بی نے بتایاکہ پاکستان اورویسٹ انڈیزامریکا میں بھی آمنے سامنے ہوں گے۔
چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ ہماری ٹیم بہت اچھی ہے نوجوان لڑکے محنت کررہے ہیں اور کوچز بھی دن رات محنت کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیم جب پاکستان واپس آئی گی تب اس بات پر غور کریں گے کہ ون ڈے سیریز ہارنے کی وجہ کیا بنی؟نجم سیٹھی نے کہا کہ ایک فرنچائز کی ادائیگی میں مسئلہ تھا لیکن اب خطرات ٹل گئے ہیں اور پی ایس ایل کو کوئی خطرہ نہیں۔
پی سی بی مٰں مبینہ بے قاعدگیوں پر ایف آئی اے کی انکوائری کے حوالے سے پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ ایف آئی اے کی انکوائری کے انکوائری ہوتی ہیں اور ہونی چاہیے ، ایف آئی اے کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔
ویسٹ انڈیز کا دورہ ابھی تک تو یقینی ہے اور کھلاڑیوں کے لئے ویسٹ انڈیز بورڈ نے پیسوں کی ڈیمانڈ بہت زیادہ کی ابھی ایک اور ایم او یو بھیجا ہے۔ ٹرائی لیٹرل سیریز بھی کھیلیں گے امید ہے کہ وہ منافع بخش ہوگی۔