ممبئی:بھارت میں متنازع فلم پدماوت کو ریلیز کر دیا گیا جس کے بعد ہر کوئی اس فلم کو دیکھنے کیلئے بے تاب ہے کہ اس میں ایسی کونسی بات ہے ، فلم کے مرکزی کردار میں میور کے راجپوت جس نے 13ویں صدی میں حکومت کی کو ہیرو کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔
فلم میں انتہا پسند تنظیم کرنی سینا کی جانب سے اجاگر کیے گئے اعتراضات کہیں نظر نہیں آتے ہیں ، فلم راجپوت بادشادہ کے گرد گھومتی ہے ۔
فلم میں ہیروئن دپیکا پڈوکون دو مردوں کی آنا میں پس جاتی ہے اور فلم میں آخری لمحات میں اپنے نمایاں کردار میں دکھائی دیتی ہے جس میں فلم بینوں کے نزدیک کافی دیر کی گئی ہے۔
فلم کے سیٹ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے جبکہ اس کے ہیرو رنویر سنگھ نے جملے بازی ، کردار کی ادائیگی اور جسامت کی بناوٹ میں سب کو مات دیدی ہے۔
علائوالدین خلجی اور دیگر تاریخی فلموں سے پدماوت کافی بہتر فلم ہے ، جدید ٹیکنالوجی ، جملوں کی ادائیگی اور رنویر سنگھ کی اداکاری فلم بینوں کیلئے کافی متاثر کن ثابت ہوئی ہے۔
فلم کے پہلے ہاف میں رنویر سنگھ کا کردار زیادہ مضبوط ہے۔