ماڈل متیرا نے اپنے شوہر سے طلاق کی تصدیق کر دی

ماڈل متیرا نے اپنے شوہر سے طلاق کی تصدیق کر دی


لاہور:اداکارہ و ماڈل متیرا اور ان کے شوہر فلنٹ کے درمیان طلاق ہو گئی ٗمتیرا نے تصدیق کر دی۔


ایک انٹرویو کے دوران متیرا نے بتایا کہ بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ آپ کسی کے ساتھ رہتے ہیں اس سے پیار کرتے ہیں لیکن دوسرا انسان ایسا نہیں ہوتا‘پیار ساتھ رہتا ہے بس وہ انسان ساتھ نہیں ہوتامتیرا نے اپنے سابق شوہر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے طلاق کی تصدیق کر دی ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ متیرا کے شوہر جو کہ میوزک انڈسٹری میں اپنی جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں وہ اس وجہ سے متیرا کو مناسب وقت نہیں دے پاتے تھے اور ان کے شوہر کی ناکامی ہی ان کی شادی کے کامیاب نہ ہونے کی وجہ بنی۔