عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی ناہلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

12:51 PM, 25 Jan, 2018

’’نیو نیوز تازہ ترین‘‘

لاہور :شیخ رشید کی نااہلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کیخلاف دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انہوں نے متحدہ اپوزیشن کے جلسے میں استعفیٰ کا اعلان کیا ، مگر استعفیٰ نہیں دیا، رکن قومی اسمبلی نے استعفے پر عوام سے جھوٹ بولا،شیخ رشید آئین کے آرٹیکل 62 ،63 پر پورا نہیں اترتے ۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ سربراہ عوامی مسلم لیگ کو قومی اسمبلی کی نشست سے نااہل قرار دیاجائے۔واضح رہے کہ ہال روڈ پر متحدہ اپوزیشن کے جلسے میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا مگرابھی تک انہوں نے اپنی نشست سے استعفیٰ نہیں دیا۔

مزیدخبریں