آکلینڈ :دوسرے ٹی 20 میچ میں 202 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں کیوی ٹیم کے پاؤں اکھڑ گئے ۔ نیوزی لینڈ کے صرف 64 رنز پر 6 کھلاڑی آوٹ ہو چکے ہیں ۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے صرف گپٹل نے 26 رنز بنائے جبکہ بروس نے 11 اور گرینڈ ہوم نے 10 رنز بنائے ۔
اس سے پہلےنیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں شامل ہونے والے احمد شہزاد نے فخر زمان کیساتھ مل کر شاندار بیٹنگ کی ۔ان دونوں کی شاندار بیٹنگ کی بدولتپاکستان نے 20 اوورز میں201بنائے ہیں اور نیوزی لینڈ کو جیتنے کے لیے 202 رنز کا ہدف دیدیا ۔اسطرح پاکستان نے نیوزی لینڈ میں اس ٹی 20 سیریز کا بڑا ٹوٹل کر لیا ہے ۔
یاد رہے احمد شہزاد اور فخرزمان کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان 10 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 94 رنز بنا ئے۔ احمد شہزاد اور فخر زمان دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے چوکوں کی بارش کر دی ہے۔ احمد شہزاد نے صرف 34 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے44 رنز بنائے ہیں جبکہ فخر زمان نے 22 گیندوں پر 5 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 50رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔
بابر اعظم نے50 رنز اور کپتان سرفراز احمد نے 41رنز بنائے ۔فہیم اشرف بغیر کوئی رنز بنائے پویلین کی جانب لوٹ گئے جبکہ حسن علی نے 6 بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے ۔ پاکستانی ٹیم نے چار کھلاڑیوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے ہیں ۔