معروف ماڈل و اداکارہ ایمان علی کو بولڈ فوٹو شوٹ کروانا مہنگا پڑگیا،شدید تنقید کا سامنا

11:23 AM, 25 Jan, 2018

کراچی:پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ ایمان علی کو بولڈ فوٹو شوٹ کروانا مہنگا پڑگیا اور تصاویر سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خدا کیلئے،بول اور ماہ میر فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ایمان علی کے بولڈ فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر شہزاد نور نامی ماڈل کے اکاﺅنٹ پر شیئر کی گئی ہیں جبکہ یہ تصاویر فراز منان فوٹو شوٹ کی جانب سے بنائی گئی ہیں۔

تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد اداکارہ کو مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد ان تصاویر کو شہزاد نور کے اکاﺅنٹ سے ہٹا دیا گیا مگر اس سے پہلے کہ تصاویر کو ڈیلیٹ کیا جاتا وہ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

مزیدخبریں