ریاض : وزارت محنت و سماجی بہبود نے گھریلو ملازمین سے استفادہ کرنے والوں پر یہ پابندی عائد کی ہے کہ ا نہیں تنخواہ کی ادائیگی کو یقینی بنانے مملکت پہنچتے ہی ملازمین کو بینک کارڈ دیدیئے جائیں۔
وزارت محنت کے ترجمان خالد ابا الخیل نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ آجر کی ذمہ داری ہے کہ وہ بینکوں میں گھریلو عملے کے اکاﺅنٹ کھلوائیں۔ ملازمت کے آن لائن معاہدے تحریر کرے۔ ماہانہ تنخواہ متعین کرے اور اس کے بعدای گیٹ ”مساند“ www.musaned.com.sa پر جاکر معاہدے کی توثیق کرے او راسکی کاپی نکالے۔ابا الخیل نے کہا کہ وزارت محنت نے یہ پابندی اس لئے لگائی ہے تاکہ فریقین کے حقوق دونوں کو اچھی طرح سے معلوم ہوں۔ حقوق کا تحفظ یقینی ہو۔ کسی قسم کی گھپلے بازی کا کوئی امکان نہ ہو۔ تنخواہیں بینک کارڈ کے ذریعے ادا کی جائیں۔
کفیل حضرات گھریلو ملازمین کی تنخواہیں بینک اکاﺅنٹ میں جمع کرائیں۔ ابا الخیل نے کہا کہ یہ ضابطہ مملکت میں تمام گھریلو ملازمین پر لاگو ہوگا۔ لازمی ہوگا عمل درآمد ترجیحی ہوگا۔ وزارت نے 6ماہ کی مہلت دی ہے ۔ اس دوران مملکت میں موجود گھریلو عملہ رکھنے والے اجیروں کو اپنے ملازمین کے اکاﺅنٹ کھلوانے ہونگے۔ابا الخیل کا کہناہے کہ یہ پابندیاں مملکت میں انسانی حقوق کے فروغ کیلئے لگائی جارہی ہیں۔ انہوں نے ریکروٹنگ ایجنسیوں سے اپیل کی کہ وہ ان سے خدمات حاصل کرنے والے آجروں اور اجیروں کو حقوق و فرائض کی بابت بتائیں۔
حق تلفی کی صورت میں سزاﺅں سے بھی مطلع کریں۔ ساتھ ہی اس امر سے بھی آگاہ کریں کہ اگر فریقین میں سے کسی کو دوسرے سے کوئی شکایت ہو تو وہ 19911پر رابطہ کرکے اپنی شکایت درج کرادیں۔