بھارت میں پولیس افسر اپنی ہی خاتون ساتھی کیساتھ رنگ رلیاں مناتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

10:59 AM, 25 Jan, 2018

’’نیو نیوز تازہ ترین‘‘

نئی دہلی:بھارت میں دو پولیس افسروں کو شادی کے بغیر تعلقات قائم کرنے پر رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اینٹی کرپش بیورو کی سنیتا ریڈی نامی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کو اپنے ساتھی افسر ملکھ ارجن جوکہ سرکل انسپکٹر کے عہدے پر قائم ہے کیساتھ بغیر شادی کے قابل اعتراض حالت میں خاتون کے ہی شوہر جن کا نام سریندر ریڈی ہے نے پکڑ لیا۔

تاہم ملکھ ارجن نے دعویٰ کیا ہے کہ ان دونوں کے درمیان شادی کا سمجھوتہ طے پاگیا ہے اور وہ جلد ہی شادی کرنے والے ہیں۔بعدازاں خاتون افسر کے شوہر نے ملکھ ارجن کیخلاف پولیس کو شکایت درج کرادی ہے جس کے بعد بھارتی قانون کے تحت پولیس افسر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزیدخبریں