تربت میں 200 فراریوں نے ہتھیار ڈال دیئے، قومی دھارے میں شامل

10:51 AM, 25 Jan, 2018

تربت: صوبہ بلوچستان کے شہر تربت میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے۔ ایف سی ہیڈکوارٹر تربت میں فراریوں کے ہتھیار ڈالنے کی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو تھے، جبکہ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

یاد رہے کہ اب تک 18 سو فراری ہتھیار ڈال چکے ہیں۔ گذشتہ برس دسمبر میں بھی مختلف کالعدم تنظیموں کے 17 کمانڈروں سمیت 300 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوئے تھے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں