مانچسٹر مسجد کے امام کی دوسری خفیہ شادی کا سکینڈل منظر عام پر آ گیا

12:26 AM, 25 Jan, 2018

مانچسٹر:خاندان کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر مانچسٹر مسجد کے 58 سالہ امام کو ممبر سے ہٹا دیا گیا ، دوسری بیوی کی خبر سامنے آنے پر خاندان میں شدید غصہ پایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مانچسٹر کی مسجد کے امام 58  سالہ قاری جاوید اختر کو خاندان کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر منبر سے ہٹا دیا گیا ہے۔

قاری جاوید کی دوسری شادی کے بعد اس کی دوسری بیوی سائرش اشرف کے بھای نے بھی قاری جاوید کی بہن سے خفیہ شادی رچائی جس سے معاملہ زیادہ خراب ہو گیا ۔

خاندان اور مسلم کمیونٹی میں اس کو غیر شریعی قرار دیا گیا جس طرح دونوں نے بغیر خاندان کی اجازت خفیہ شادیاں رچائیں ، خاندانی اجازت کے ساتھ شرعی اصولوں کو بھی پامال کیا گیا ہے۔

مانچسٹر کی مسلم کمیونٹی میں اس خبر کو کافی اہمیت ملی اور لوگوں نے غصے کا اظہار بھی کیا کہ ایک امام مسجد کے خاندان میں اس طرح کی حرکت ہوئی ہے۔

مزیدخبریں