ممبئی: شاہ رخ خان نے نوازالدین صدیقی کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔ بھارتی ٹی وی کے پروگرام میں آئے اپنی فلم کی پرموشن میں شاہ رخ خان نے نواز الدین صدیقی کے بارے میں کہا کہ میں اتنا بڑا ایکٹر نہیں ہوں جتنا نواز الدین ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کو خود اپنی صلاحیت کا نہیں پتا۔نوازالدین نے فلموں میں کام کیا ، تھیٹر میں کام کیا یہ بہت اعلیٰ درجے کے ایکٹر ہیں۔ان جیسا کوئی ایکٹر نہیں دیکھا۔
انڈسٹری میں کام کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میں 25سالوں نے فلم انڈسٹری میں اس لیے میں ان سے سینئر ہوں لیکن اداکاری کے حوالے سے نواز الدین مجھے سے کئی درجے بہرت ہیں اور مجھ سے سینئر ہیں۔شاہ رخ خان نے نواز الدین کی آنکھوں کی بھی تعریف کر دی ۔ان کا جو کام کا طریقہ ہے اس جس طرح یہ کام کرتے ہیں اس کے سامنے مجھ جیسے اداکار بالکل بھی کچھ نہیں ہیں۔اور جب ہمارے جیسے اداکار سامنے آتے ہیں تو ان جیسے اداکاروں سے متاثر ہو جاتے ہیں۔
یاد رہے کہ نواز الدین صدیقی نے شاہ رخ خان کے ساتھ رئیس فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔اور یہ فلم آج سینما گھروں کی زینت بنی ہے جہاں فلم بینوں نے فلم کے ساتھ ساتھ شاہ رخ ، ماہرہ اور نوازالدین کی اداکاری کو بھی خوب سراہا ہے۔