موغادیشو کےہوٹل میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 13 افراد ہلاک

11:19 PM, 25 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

موغادیشو: صومالی دارالحکومت موغادیشو کے ایک ہوٹل میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے کم از کم تیرہ افراد ہلاک ہو گئے۔

پولیس افسر نے بتایا کہ دہشتگردوں نے ہوٹل میں داخل ہونے سے قبل مرکزی دروازے پر ایک خود کش کار بم حملہ بھی کیا۔ موغادیشو کے ہوٹل پر حملہ بدھ پچیس جنوری کی صبح کو کیا گیا۔

حملے کا نشانہ بننے والے ہوٹل میں درجنوں افراد کے ہمراہ کئی اراکین پارلیمان بھی ٹھہرے ہوئے تھے۔ کئی افراد اس حملے کے دوران محصور ہو کر رہ گئے۔ صومالی فوج جوابی کارروائی شروع کر چکی ہے۔

اس ہوٹل پر حملے کی ذمہ داری عسکریت پسند گروپ الشباب نے قبول کر لی ہے۔ سکیورٹی ذرائع نے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

مزیدخبریں