نیو یارک : امریکا میں ایک فلیٹ سے 2 کروڑ ڈالر برآمد کردیئے گئے، یہ رقم بستر کے نیچے چھپائی گئی تھی۔امریکا کی مشرقی ریاست میساچوسٹس میں حکام نے ایک فلیٹ پر چھاپہ مارا اور بستر کے نیچے چھپائے گئے 2 کروڑ ڈالر برآمد کرلئے۔امریکا کی مشرقی ریاست میساچوسٹس میں حکام نے ایک فلیٹ پر چھاپہ مارا اور بستر کے نیچے چھپائے گئے 2 کروڑ ڈالر برآمد کرلئے۔
میسا چوسٹس کے اٹارنی جنرل کے دفتر کے مطابق مذکورہ رقم پیر کے روز بوسٹن کے قریب ویسٹ برو سے ملی، دفتر کی جانب سے برآمد ہونیوالی رقم کی ایک تصویر بھی ٹوئٹ کی گئی ہے۔
یہ رقم وسیع پیمانے پر کئے جانے والے فراڈ کی 2014ء سے جاری تحقیقاتی کارروائی کا حصہ ہے، فراڈ کی کارروائی کی منصوبہ بندی کرنیوالے افراد "ٹیلیکس فری" نامی ایک کمپنی کے ذریعے دنیا بھر کے لوگوں سے رقم اینٹھا کرتے تھے۔
کمپنی کے ایک بانی رکن جیمس میریل نے گزشتہ برس اس لوٹ مار کا سلسلہ روک کر اپنے جرم کا اعتراف کرلیا تھا جبکہ ایک دوسرا بانی رکن کارلوس وینزلر امریکا سے فرار ہوکر برازیل میں اپنے آبائی علاقے چلا گیا تھا، بستر کے نیچے چھپائی گئی رقم وینزلر کے فلیٹ سے برآمد کی گئی۔