معذورکردینےوالی بیماری کوشکست ہوگئی

10:31 PM, 25 Jan, 2017

کراچی: باہمت لڑکی نے نہ صرف معذور کردینے والی بیماری کو شکست دی بلکہ دیگر افراد کی طرح ہشاش بشاش زندگی گزارکر باہمت ہونے کا ثبوت دے دیا۔

کراچی کی پچیس سالہ آمنہ راحیل بارہ برس میں مسکولر ڈسٹروفی نامی بیماری کا شکار ہوئی۔ آمنہ کے مسلز سکڑنے لگے اور وہ وہیل چیئر پر آگئی۔آمنہ نے ٹھان لیاکہ بیماری کبھی رکاوٹ نہیں بنے گی۔اس نے اے لیول کیا اوربیرون ملک جاکر اپنی خواہش سے ہر شوق پورا کیا۔آمنہ کی ہر شعبے میں کامیابی بہنوں کے لیے باعث فخر ہے۔آمنہ ان افراد کے لیے مثال ہےجو معذوری کو مجبوری بنا کر حوصلہ ہار بیٹھتےہیں۔

مزیدخبریں