مائیکرو سافٹ ونڈوز میں موجود اس گیم کا آخر مقصد کیا تھا

10:24 PM, 25 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

لاہور: آپ نے کمپیوٹر پر مائیکروسافٹ ونڈوز کے ساتھ بلٹ ان گیم ‘سولیٹائر’ ضرور کھیلی ہو گی.

آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ  1990ءمیں مائیکروسافٹ نے پہلی بار اپنی ونڈوز 3.0میں اس گیم کو اس لئے شامل کیا  گیا  کہ صارفین کو اس کے ذریعے کمپیوٹر کا ’ماﺅس‘ چلانے میں مہارت حاصل ہو سکے۔

 مینٹل فلاس  کی رپورٹ کے مطابق اس وقت کمپیوٹرٹیکنالوجی اپنے عروج کا سفر شروع کر رہی تھی اور لوگ کمپیوٹر چلانے کے زیادہ ماہر نہیں تھے۔وہ ماﺅس چلانے میں بھی اناڑی تھے اور انہیں ماﺅس کے نشان کو ایک ہدف تک لیجانے میں مشکل پیش آتی تھی۔

 چنانچہ مائیکروسافٹ نے یہ گیم ونڈوز میں شامل کر دی تاکہ لوگ اس گیم کے عادی ہو جائیں اور اسے کھیلتے ہوئے انجانے میں ماﺅس کو حرکت دینے اور رائٹ اور لیفٹ کلک کرنے میں بھی ماہر ہو جائیں۔ کمپیوٹرز میں شامل باقی تاش کی گیمز کے پیچھے بھی ایسے ہی مقاصد پوشیدہ ہیں۔

مزیدخبریں