ممبئی : فلم ٴٴریئسٴٴ شاہ رخ خان اور ماہرہ خان کے مداحوں کو طویل انتظار کروانے کے بعد بلا آخر گزشتہ روز دنیا بھر میں ریلیز کر دی گئی۔ اس فلم کے ذریعے بالی ووڈ کریئر کا آغاز کرنے والی پاکستانی اداکارہ ماہرہ کنگ خان کی بیوی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔
ریلیز کے پہلے دن انڈین میڈیا نے فلم کے بارے میں اپنے تاثرات دیتے ہوئے ماہرہ پر خوب تنقید کی اور ان کے کردار کو غیر اہم قرار دیا ہے۔ بالی وڈ لائف نے ماہرہ کے کردار کو شو پیس کہا، جبکہ ہندوستان ٹائمز نے ایکسٹرا کردار سے تعبیر کیا۔
اسی طرح، پنک ولا اور ٹائمز آف انڈیا نے لکھا کہ ماہرہ نے فلم کیلئے کچھ خاص نہیں کیا۔ ڈی این اے کے مطابق فلم میں ماہرہ کی شاہ رخ کے ساتھ کوئی کیمسٹری نظرنہیں آئی۔ ممبئی مرر نے لکھا کہ ماہرہ خان کے ویزے پر اٹھنے والے اخراجات ضائع گئے جبکہ اداکارہ اس کا نصف بھی فلم میں ادا نہیں کر پائی ہیں۔
جہاں بھارتی میڈیا کی اکثریت نے ماہرہ کی اداکاری کو تنقید کا نشانہ بنایا وہیں ان کے حق میں اکا دکا تبصرے بھی دیکھنے کو ملے۔ زی نیوز نے انہیں تازہ ہوا کا ایک جھونکا قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ناظرین پر اپنا بہتر تاثر چھوڑنے پر کامیاب ہو گئی ہیں۔