برفانی تودہ گرنے سے 5 بھارتی فوجی ہلاک، 4 لاپتہ

06:44 PM, 25 Jan, 2017

سری نگر: مقبوضہ کشمیرکے ضلع گاندر بل کے علاقے سونہ مرگ میں برفانی تودہ فوجی کیمپ پر گرنے سے پانچ بھارتی فوجی ہلاک اور چار لاپتہ ہو گئے ہیں۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سرکاری ذرائع کی اطلاعات میں کہاگیا ہے کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور اب تک پانچ فوجیوں کی لاشوں کا نکالا گیا ہے جبکہ چار اہلکار لاپتہ ہیں۔ ادھر بدھ کی صبح کنٹرول لائن کے قریب گریز کے گائوںبڈو گام میں ایک گھر پر برفانی تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔

مزیدخبریں