گوجرانوالہ میں غم جاناں اور غم دوراں کے شکار دو نوجوانوں نے خودکشی کر لی

05:01 PM, 25 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

گوجرانوالہ میں غم جاناں اور غم دوراں کے شکار دو نوجوانوں نے خودکشی کر لی ۔ اٹھارہ سالہ عثمان پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا،،،وسیم عرصہ دراز سے بے روزگار تھا اور گھر میں فاقوں نے ڈیرہ ڈال رکھا تھا۔
معافی والا کے اٹھارہ سالہ عثمان نے شادی کیلئے اپنی پسند کا اظہار کیا تو والدہ اور بہنوں نے صاف انکار کر دیا۔دلوں میں بال آیا ،گھر میں تکرار معمول بنی اور ریموٹ کنٹرول کا حصول تک انا کا مسئلہ بن گیا۔
آخر کار عثمان تھک گیا،کہیں سے گز بھر رسی لی اور خاموشی سے پھندے سے جھول گیا۔ وسیم کو غم دل کے بجائے غم روزگار لاحق تھا،عرصہ دراز سے بے روزگار تھا اور گھر میں فاقے ،روٹی روزی کی کوئی صورت نہ بنی تو آج ریلوے ٹریک پر چلا آیا۔فراٹے بھرتی ٹرین نے منزل پر پہنچنے سے پہلے وسیم کا سفر حیات تمام کر دیا
پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشیں ورثاءکے حوالے کر دیں۔

مزیدخبریں