پریانکا چوپڑا سے موازنے کا سامناڈمپل گرل خاصی خفا نظر آئی

ممبئی: دپیکا پڈوکون کو ہالی ووڈ میں انٹری کے بعد پریانکا چوپڑا سے موازنے کا سامنا ہے لیکن بالی ووڈ کی ڈمپل گرل اس پر لوگوں سے خاصی خفا نظر آتی ہے۔

04:51 PM, 25 Jan, 2017

ممبئی: دپیکا پڈوکون کو ہالی ووڈ میں انٹری کے بعد پریانکا چوپڑا سے موازنے کا سامنا ہے لیکن بالی ووڈ کی ڈمپل گرل اس پر لوگوں سے خاصی خفا نظر آتی ہے۔

دپیکا پڈوکون آج کل اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم ’’ٹریل ایکس:ریٹرن آف ژینڈر کیج‘‘ کی پروموشن میں خاصی مصروف ہیں اور اپنی کامیابی پر کافی فخر بھی محسوس کررہی ہیں، اس کامیابی کے بعد اب وہ ہالی ووڈ میں مزید کام کرنے کے لیے پربھی تول رہی ہیں۔

دپیکا سے جب انٹرویوکے دوران اداکارہ پریانکا چوپڑا سے مسلسل موازنہ کیا جانے کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا ساتھی اداکارہ کے ساتھ میرا موازنہ ٹھیک نہیں، ہرشخص کا راستہ، سفر اور منزل مختلف ہوتی ہے، اس لئے کوئی کیسے ایک شخص کا کسی دوسرے کے ساتھ موازنہ کرسکتا ہے۔اداکارہ دپیکا آج کل بالی ووڈ کے معروف ہدایت کارسنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’پدماوتی‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ہمراہ اداکار شاہد کپورمرکزی کردار ادا کرتے نظرآئیں گے۔

مزیدخبریں