میلبرن میں دنیا کے وزنی ترین بچے کی پیدائش

03:14 PM, 25 Jan, 2017

وکٹوریہ: میڈیا رپورٹس کے مطابق میلبرن کے سرکاری اسپتال میں ایک ایسے بچے کی پیدائش ہوئی جس سے نہ صرف بچے کے والدین حیران ہوئے بلکہ اس بچے نے ڈاکڑوں کو بھی حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔

پیدائش کے وقت اس گول مٹول بچے کا وزن 6 کلو گرام یعنی 13 اعشاریہ 22 پاونڈ ہے جو کہ نارمل بچے کے وزن سے کہیں زیادہ ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ زچہ و بچہ صحت یاب ہیں۔

 

بچے کی والدہ کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش تھی کہ ان کا بچہ گول مٹول پیدا ہو لیکن ان کی امید سے زیادہ ہی وزنی بچہ پیدا ہوا تاہم وہ اس کے وزن کو لیکر پریشان نہیں بلکہ انہتائی خوش ہیں۔

 

 ڈاکٹروں کے مطابق 40 ہفتے اور پانچ دن کے حمل کے بعد پیدا ہونے والا یہ اب تک کا دنیا کا سب سے وزنی بچہ ہے۔

مزیدخبریں