لال حویلی اور بنی گالہ سے تابوت نکلے گا: شیخ رشید لال حویلی خالی کرنے کے نوٹس پر بھی تلملا اٹھے

02:48 PM, 25 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزراءکی زبان پر شیخ رشید لال پیلے ہو گئے۔ انکا کہنا تھا کہ جوں لڑائی تیز ہو تی جائے گی،حکمرانوں کے دن قریب آتے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا تابوت سپریم کورٹ سے نہیں ،لال حویلی اور بنی گالہ سے نکلے گا۔ 
جوش خطابت کے حوالے سے معروف شیخ رشید نے خواجہ سعد رفیق اور رانا ثناءاللہ کو زبان قابو میں رکھنے کا مشورہ دیدیا،انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ کرپشن کا تابوت سپریم کورٹ سے نکلے گا۔لال حویلی خالی کرنے کے نوٹس پر بھی تلملا اٹھے ،ان کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعظم لال حویلی خالی کرانا چاہتے ہیں تو پھر ہم لڑیں گے۔  جوں جوں یہ لڑائی تیز ہو گی آپ کے دن اور قریب آجائیں گے۔
انہوں نے کہا ہماری زبان کنٹرول میں ہے ،ہم تو صرف آپ کی بات کا جواب دے رہے تھے، سپریم کورٹ سے صرف فیصلے نکلتے ہیں ،البتہ لال حویلی اور بنی گالہ سے تابوت نکلے گا ۔

تاہم دوسری جانب صوبائی وزیر قانون نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ پر نامناسب زبان استعمال کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ بارہ اکتوبر کو جب ان پر تشدد ہو رہا تھا تو شیخ رشید چوہے کی طرح بل میں گھس گئے تھے ۔

مزیدخبریں