مریم نواز بینی فیشری اونر ہیں یا ٹرسٹی، ثبوت انھیں دینے ہیں: عمران خان

02:23 PM, 25 Jan, 2017

اسلام آباد: پاناما کے ہنگامے میں اسلام آباد کا سرد موسم آج بھی کافی گرم رہا۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا ہے کہ آج حکومتی وکیل نے تسلیم کیا ہے کہ مریم نواز والد کے ساتھ رہتی ہیں۔

کپتان کا کہنا تھا کہ انہیں اچھا نہیں لگتا کہ وہ کسی کے خاندان کے بارے میں بات کریں لیکن یہ بات واضح ہے کہ ثبوت انہیں دینا ہیں اگر حکمران سچے ہیں تو بی بی سی اور آئی سی آئی جے کیخلاف کیس کریں۔

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے سپریم کورٹ کی کارروائی براہ راست نشر کرنے کی تجویز دیدی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام سچ جانتے ہیں لیکن حکومتی رہنما عدالت میں میں کچھ کہتے ہیں اور باہر آ کر بیان بدل لیتے ہیں۔

اپوزیشن رہنماﺅں کا کہنا ہے کہ جتنے ثبوت ہیں سب کہتے ہیں لندن فلیٹس مریم نواز کے ہیں۔ مریم نواز کی جائیداد سے متعلق فیصلہ ہوا تو کیس ختم ہو جائے گا۔

مزیدخبریں