لاہور: ذرائع کے مطابق حکومت نے مقامی کاشتکاروں کی پریشانیوں کے ازالے کیلئے اقدام شروع کر دیئے ہیں۔ حکومت نے تامل ناڈو، لدھیانا، چنائی، اندرا پردیش اور دیگر بھارتی شہروں سے درآمد کی جانے والی کپاس پر ڈیوٹی عائد کر دی۔ پاکستان میں بھارتی کپاس آنے کی وجہ سے مقامی کاشتکاروں کو مشکلات کا سامنا تھا اور انہیں مناسب قیمت نہیں مل سکتی تھی۔
حکومت نے اس تناظر میں بھارتی کپاس پر فی کلو 56 روپے تک ڈیوٹی عائد کر دی ہے۔ کاٹن جنرز فورم کے چیئرمین احسان الحق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا بھارتی کپاس پر ڈیوٹی کے لگنے سے مقامی مارکیٹ میں بہترین کوالٹی کے کپاس کی قیمت 200 روپے اضافے سے پانچ ماہ کی بلند ترین سطح 7000 ہزار فی من تک پہنچ چکی ہے۔