ڈیرہ غازی خان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی ، فائرنگ کے تبادلہ میں ایک مبینہ دہشت گرد مارا گیا ۔ جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ تحریک طالبات جنوبی پنجاب کا سر براہ دو ساتھیوں سمیت گرفتار ۔دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمدہوا۔
پولیس کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحریک طالبان جنوبی پنجاب کے سربراہ عرفان عرف عرفانی اور دیگر خطرناک دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقہ ممدانی میں کاروائی کی تو دہشت گردوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ۔۔جوابی کاروائی میں ایک مبینہ دہشت گر د سلیمان کھوسہ مارا گیا ۔ جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایلیٹ فورس کا کمانڈو سمیع اللہ زخمی ہو گیا ۔جسے طبی امداد کیلئے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔۔ ذرائع کے مطابق کاروائی کے دوران خطرناک دہشت گرد عرفان عرف عرفانی کو دیگر دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے اور دہشت گردوں کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد ہوا ہے۔
ڈیرہ غازی خان : قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی ،ایک دہشت گرد مارا گیا
01:20 PM, 25 Jan, 2017