سبحان اللہ ،کھانا اچھی طرح چبا کر کھانے سے کئی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے،سائسندانوں نے سنت رسول کو مان لیا

سبحان اللہ ،کھانا اچھی طرح چبا کر کھانے سے کئی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے،سائسندانوں نے سنت رسول کو مان لیا

اسلام آباد:اسلامی تعلیمات میں بیماریوں سے بچنے کے لیے بہترین طریقہ یہ ہے کہ کھانے کو چبا کر کھایا جائے ۔اس سنت رسول کو سائسندانوں نے بھی مان لیا ہے ۔

ایک نئی تحقیق سے کھانا اچھی طرح چبا کر کھانے کے فوائد سامنے آئے ہیں جس سے انسان بیماریوں سے بچتا ہے جب کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اچھی طرح چبا کر کھانے سے ایسے خلیات پیدا ہوتے ہیں جو خطرناک امراض پیدا کرنے والے جراثیم سے لڑتے ہیں۔

نئی تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ خوب چبا کر کھاتے ہیں ان کے منہ سے ٹی ہیلپر خلیات (سیلز) خارج ہوتے ہیں جنہیں ٹی ایچ 17 سیلز بھی کہا جاتا ہے، ٹی ایچ 17 سیل جسم کے قدرتی دفاعی (امنیاتی) نظام کا حصہ ہوتے ہیں جو امراض پیدا کرنے والے جراثیم کو روکتے ہیں اور ساتھ میں جسم دوست بیکیٹریا کو بھی پروان چڑھاتے ہیں۔

یہ مطالعہ یونیورسٹی آف مانچیسٹر کے سائنسدانوں نے کیا ہے جن کے مطابق کھانا چبانے سے ہمارے مسوڑھے جسم کے حفاظتی نظام کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جب کہ ڈاکٹروں کا بھی کہنا ہے کہ اگرچہ بہت چبانے سے منہ، دانتوں اور مسوڑھوں میں رگڑ اور ٹوٹ پھوٹ پیدا ہوتی ہے لیکن اس سے ٹی ایچ 17 سیلز بھی پیدا ہوتے ہیں۔

ماہرین کےمطابق اگر جپانے کا عمل منہ میں معمولی خراشیں اور رگڑ پیدا کرتا ہے تو اس سے ٹی ایچ 17 خلیات بھی پیدا ہوتے ہیں اور وہ خطرناک امراض پیدا کرنے والے جراثیم سے لڑتے ہیں تاہم ماہرین نے خبردار کیا کہ ٹی ایچ 17 سیلز کی زیادہ مقدار بھی اچھی نہیں، اس کی بہتات مسوڑھوں کی بیماری کی وجہ بن سکتی ہے جو ذیابیطس اور گٹھیا کی وجہ بھی بن سکتی ہے۔

ماہرین نے ایک اور اہم بات کرتے ہوئے عوام کو خبردار کیا ہے کہ منہ میں جلن اور سوزش کو کبھی بھی نظر انداز نہ کریں کیونکہ یہ بہت سارے امراض کی وجہ بھی ہو سکتی ہے۔